ڈیووس(اے پی پی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔