کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بورڈ کراچی کے کے تحت سال اول کے نتائج کے خلاف منگل کو طلبہ کی بڑی تعداد نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی اور انہیں فیل کردیا گیا یا انتہائی کم نمبر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا مستقبل تباہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی بورڈ کے نتائج 35 فیصد ہیں جبکہ باقی بورڈز کے نتائج کا تناسب دگنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین، کنٹرولر اور سیکرٹری کے بغیر ان نتائج کو تسلیم نہیں کرتے کمشنر کراچی کو انٹر بورڈ کے چیئرمین کا چارج دینا تعلیم دشمنی ہے جو کمشنر دودھ اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں نہ قابو کرسکے اسے انٹر بورڈ کے چیئرمین کا چارج دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔