• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن التوا کی سینیٹ قراردادیں آئین کی خلاف ورزی ہیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈلیور نہ کرنے والے اس بار آخری الیکشن لڑیں گے، اب دو خاندانوں کی نہیں عوام کی باری آئے گی، 8فروری کاسورج جمہور کی تمناؤں کو روشن کرے گا،الیکشن التوا کی سینیٹ قراردادیں آئین کی خلاف ورزی ہیں۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن التوا سے متعلق سینٹ قراردادیں آئین کی خلاف ورزی ہیں، ان کی ایوان کا وقار مجروح کرنے کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں، بروقت اور شفا ف انتخابات کویقینی بنایا جائے، یہی استحکام کا راستہ ہے، عوام کو آئینی حق سے محروم رکھا گیا توجمہوری طریقہ کے مطابق مزاحمت کریں گے۔ دیرینہ موقف ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں مساویانہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال تمام پارٹیوں نے حکومت کی، اس دوران کرپشن کیسز معاف کرائے گئے، آئی ایم ایف سے مشروط قرضے لے کر پٹرول، بجلی،گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید