• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی پشاور پر روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنیوالوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار ) بی آر ٹی پشاور پر روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے 15 جنوری 2024 کو بی آر ٹی پر اب تک کی سب زیادہ رائیڈرشپ ریکارڈ کی گئی ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل کے مطابق مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، بی آر ٹی پر عوام کےاعتماد کا ثبوت ہےاس وقت سسٹم میں 244 بسیں شامل ہیں اور تمام آپریشنل ہیں ادارے کو پتھراؤ کے واقعات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےترجمان کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں پتھراؤ کے واقعات میں 6 بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے6 بسوں کو مرمت کی غرض سے آپریشن سے ہٹانا پڑا جس سے موجودہ بسوں پر رش کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
پشاور سے مزید