• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور میں ایران کی جانب سے مزائل حملہ قابل مذمت ہے، جمعیت اہلحدیث

کوئٹہ(پ ر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب پنجگور کے علاقوں پر ایران کی جانب سےمتعدد مزائل حملہ کی مذمت کرتے ہیں ،ایران کی جانب سے مزائل حملہ کے نتیجے میں معصوم بچیوں کے جانی ضیاع کو ہم قوم کا ضیاع سمجھتے ہیں یہ در اصل پاکستانی قوم پر حملہ ہے، قوم اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ، ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی اور سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو ناقابل قبول جرم ہے ، ماضی میں متعدد مرتبہ پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر پڑوسی ملک کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیاجاتا تو آج مزائل حملہ اور سرحد کی خلاف ورزی کرنے سے پہلے سوبار سوچتا،ہم ایران کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اچھے ہمسایہ کی طرح رہے ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،ہم اللہ کے فضل سے بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، مرکزی جمعیت اہل حدیث حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پڑوسی ملک اگر شرافت کی زبان نہیں سمجھتا تو پڑوسی کو اسی کی زبان میں جواب دیاجائے۔شرپسند پڑوسی ملک کے سفیر کو ملک بدر کرنا اور وہاں سےاپنے سفیر کو واپس بلانے کے حکومتی اقدام کی ہم تائید کرتے ہیں۔