اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جعلی اکاؤنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کا نام اور تصویر استعمال کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوام جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے ہوشیاررہیں۔ عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور پروپیگنڈا نظر انداز کریں۔