کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیسٹ اسکواڈجوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن پہنچ گیا۔ ٹیم بدھ کی صبح دس بج کر تیس منٹ پر پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا، کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں فتح سے سیریز کو برابر کرنے کیلئے پر عزم ہیں کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہمیں ان کنڈیشنز میں مقابلے کو اپنے حق میں کرنا سیکھنا ہوگا۔ محمد عباس اور سعود شکیل کی کارکردگی سے ہمیں ٹیسٹ جیتنا چاہیے تھا۔ پاکستان ٹیم میں کھیل کے معیار کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کھلاڑی باصلاحیت ہیں، انہیں دبائو سے نکل کر کھیلنا ہوگا۔پہلے ٹیسٹ میں شان دار بولنگ کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آکر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔