• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا دباؤ بڑھ گیا

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا سے چوتھے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ سڈنی ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق متوقع اعلان کو سوشل میڈیا پر تازہ ترین پوسٹ سے بھی ہوا ملی جس کی دلچسپ عبارت نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ بھارتی کپتان نے تحریر کیا، ’’تمام اتار چڑھاؤ اور اس کے درمیان ہر چیز کیلئے شکریہ 2024۔‘‘ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز ان سے ریٹائرمنٹ پر بات کر چکے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید