• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درا بن کی درازندہ موڑپر قائم پولیس چیک پوسٹ پر گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے دو افراد کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا جوابی کاروائی پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عصمت اللہ اور کسٹم مزدور عبداللہ شہید اور ایک پولیس اہلکار پرویز زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز پولیس اور اے پی سی موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے کی مذمت کی ہے اور پولیس کو حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید