• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران اور بشریٰ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ عدالت میں نیب کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، عرفان بھولا جبکہ ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شعیب شاہین، شہباز کھوسہ، بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔ اس موقع پر شعیب شاہین نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈز ریفرنس سے متعلق درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، آج درخواست غلطی سے سنگل بنچ کے پاس مقرر ہوگئی تھی اس وجہ سماعت نہ ہوسکی، کل اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ انہوں نے گزارش کی کہ190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی کی جائے، کل ڈویژن بنچ میں ایک بجے تک سماعت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید