• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور شام میں ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن ( اے ایف پی ) امریکا نے پاکستان اور شام میں ہونے والے حالیہ ایرانی حملوں کی مذمت کی ہےْ ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ ایران نے دو ایک دن کے اندر اپنے تین ہمسایہ ممالک کی خودمختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ملر نے مزید کہا کہ یہ بڑی دلچسپ چیز ہے کہ ایک طرف تو ایران خطے میں دہشت گردی کی فنڈنگ کر رہا ہے اور خطے میں عدم استحکام کےلیے رقوم فراہم کر رہا ہے اور دوسری جانب وہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس ( کے حملوں ) کا اقدام انسداد دہشت گردی کےلیے تھا۔

اہم خبریں سے مزید