• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 338پولیس افسران و اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی

پشاور(کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں پولیس افسران و اہلکاروں کی ترقی کا سلسلہ تیز کردیا گیا، ریکارڈ مدت میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاسوں کے بعد مختلف رینک کے 338 پولیس افسران و اہلکاروں کو پروموشن دیدی گئی۔ ترقی پانے والوں میں 185 کانسٹیبل کو اگلے گریڈ ہیڈ کانسٹیبل میں ترقی ملی، 98 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئی جبکہ 55 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ سی سی پی اوپشاور سید اشفاق انورکے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کے ترقی کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جارہا ہے جس کے تحت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بورڈ نے پہلی بار کم مدت میں 338 اہلکاروں و افسران کو اگلے رینکس میں ترقیاں دی ہیں۔تمام پولیس افسران کی پروموشن کیلئے اپنا مخصوص کوٹہ ہے جس کے مطابق رینکرز، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی پی اے ایس آئیز اورشہداءکے بچوں کیلئے مخصوص کوٹہ کے ذریعے ان کا جائز حق دیا جارہا ہے اور ترقی کے منتظر اہلکاروں کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور مختلف رینکس میں ترقی دینے کی خاطر خصوصی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی بورڈ قائم کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید