پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر ماور تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف دائر رٹ پر فیصلہ جاری کردیا جس میں لارجر بنچ نے قرار دیا ہے کہ اس وقت الیکشن ٹریبونل غیرفعال ہے اس لئے اس رٹ پر مزید سماعت جاری نہیں رکھی جا سکتی فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل لارجر بنچ نے مراد سعید کی کاغذات نامزدگی سے متعلق دائر رٹ نمٹا دی تھی۔