• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، رینجرز کی کارروائی، خالی پلاٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری جہان آباد میں واقع ایک خالی پلاٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی اطلاع کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ لیاری گینگ وار کے کمانڈر بلال ارشد عرف بلال پپو گروپ کا ہے جو ممکنہ طور پر شر پسند عناصر کی طرف سے کسی بھی تخریب کاری کے لیے استعمال ہونا تھا۔برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشنمیں کلاشنکوف1عدد، 223. رائفل ایک عدد، نائن ایم ایم پستول 7عدد، 30بور پستول 3عدد،مختلف اقسام کے 243 راؤنڈز ، مختلف اقسام کی 15میگزین شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید