• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں خاتون اور ایک شخص جاں بحق 3، زخمی، 4 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے45 سالہ نامعلوم راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق متوفیہ کے پاس سے شناخت کے حوالے سے کوئی شے برآمد نہیں ہوئی ،بھینس کالونی لیبر اسکوائر پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے35 سالہ نئیر جاں بحق ہوگیا،شارے فیصل کارساز پر بارش کے باعث پھسلن سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے،علاوہ ازیں سول اسپتال برنس وارڈ کے عقب میں قریب کچرا کنڈی50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے سردخانے منتقل کیا گیا، پرانا گولیمار ریکسر لائن میں کچرا کنڈی سے40 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ، سردخانے منتقل کر دیا گیا ، جناح اسپتال رنگون والا بلڈنگ کے قریب ویٹنگ ایریا سے 50 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ، رنچھوڑ لائن پاکستان مسجد کے قریب خالی پلاٹ سے40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، گلشن اقبال بلاک 13A میں 45 سالہ نامعلوم شخص شدید تشویشناک حالت میں ملا جسے سول اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،لاش کو پولیس نے سردخانے امانتا رکھوا دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید