• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اسکول اینڈ ایجوکیشنل سپلائی کی تقریب آج ہوگی

کراچی (جنگ نیوز) کراچی اسکول اینڈ ایجوکیشنل سپلائی شوکی تقریب ہفتہ 12 اکتوبرکو کراچی میں ہوگی، ”آل اباؤٹ ایجوکیشن اور ایجوکیٹرز کمیونٹی گلوبل“کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ میں والدین، طلبہ، اساتذہ، پیشہ ور افراد اور ماہرین کے علاوہ تعلیم کے حوالے سے روشن دماغ رکھنے والے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، شرکاء کے سامنے ایجوکیشن سیکٹر میں آنے والی جدت کو سامنے لایا جائے گا،ایجوکشن میں جدید ٹیکنالوجی، کلاس رومز کا ضروری سامان، نیٹ ورکنگ، مصنوعی ذہانت (AI)، جامع تدریس اور ماہرین کے ساتھ انٹرایکٹوسیشنز بھی اس تقریب کا حصہ ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید