• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال کی تعمیر نو 31جنوری تک مکمل کی جائے،ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے بینظیر بھٹو ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ او پی ڈی کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے منصوبے کو 31جنوری تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ او پی ڈی میں پتھالوجی، آئی وارڈ، ای این ٹی، ڈینٹسٹری، سکن اور بلڈ بینک کے ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں جو کہ اس ماہ کے آخر تک فعال ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ ہوسٹل اور نرسنگ کالج کیلئے بھی دستیاب فنڈز مہیا کر دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بینظیر بھٹو ہسپتال کی بیسمنٹ کا بھی معائنہ کیا۔