کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعےکو ملتان، لاہور اور کراچی نے کامیابی حاصل کی۔ راولپنڈی میں لاہور نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے شکست د ی۔کوئٹہ نے 7 وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔ طوبٰی حسن نے 36 اور دعا ماجد نے 34 رنز اسکور کیے۔لاہور نے چار وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ کپتان ندا ڈار 38 ناٹ آؤٹ، سدرہ امین 34 اور سدرہ نواز 26 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں۔ کراچی نے راولپنڈی کو 21 رنز سےزیر کیا ۔کراچی نے 6 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 9 وکٹوں پر 109 رنز بناپائی۔ اسلام آباد میں ملتان نے پشاور کو 9 وکٹوں سے ہرا یا۔ پشاور صرف 57 رنز بنا سکی۔ اننگز کا سب سے بڑا اسکور ایکسٹرا کے 16 رنز تھے۔ عائشہ بلال نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان نے صرف ایک وکٹ پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ گل فیروزہ 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔