• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد تنظیمیں بھارت سے مل کر ایران میں سازشیں کررہی تھیں، جان اچکزئی

کوئٹہ( ایجنسیاں)نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیموں کے افراد ایران میں بھارت سے ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے تھے‘ ایران میں مرنے والے دہشت گردوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں‘ ماہ رنگ پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں خودبے نقاب ہوگئی ہے ۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کے ایکشن سے بھارت کی دہشتگردی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ۔ دہشتگرد تنظیموں کے افراد ایران میں بھارت سے ساز باز کرکے پاکستان کیخلاف سازشیں کررہے تھے‘ ماہ رنگ بلوچ اور ان کے سہولت کار قومی اداروں اور فورسز کو بدنام کرنے پر پیش پیش تھے،بلوچستان میں دشمن قوتیں اندرونی خلفشار پیدا کرنے میں ناکامی کے بعد بیرونی مداخلت کی کوشش کررہے تھے۔پاکستان کے دشمن کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے ۔بھارت نواز ایجنڈے نے ماہ رنگ کی حقیقت عوام کے سامنے کھول دی‘ بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے والے بلوچ بھائیوں کو عام معافی دلواکر قومی دھارے میں لارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید