لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نورا کشتی سے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ان کی لڑائی دکھاوے کی ہے۔ الیکشن میں 25کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، عوام سٹیٹس کو کے سہولت کاروں کو ووٹ نہ دے کر فرسودہ نظام سے جان چھڑائیں۔ جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جمعہ کے اجتماع اور بعدازاں کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔