• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پاکستان پڑوسی، اب بھی وقت ہے منفی اقدامات نہ کریں، فضل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان پڑوسی ہیں،اب بھی وقت ہے ہم کوئی منفی اقدامات نہ کریں، مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی مظالم کیے گئے، پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید