لاہور(خصوصی رپورٹر )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نےجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ایران کو چاہیے وہ اس حملے پرمعافی مانگے ۔اس کا یہ عمل اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کیمپ ایران میں موجود ہیں اور یہ دونوں تنظیمیں پاکستان کو کمزور کرنے اور امن و امان کو خراب کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ہم ا فوج پاکستان کے جوابی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔بعدازاں جمعیت اہل حدیث نے ایرانی جارحیت کے خلاف جمعہ کے روز یوم احتجاج منایا۔لاہور میں مرکزاہل حدیث راوی روڈ پر مرکزی رہنما علامہ شفیق خاں پسرور ی اور حافظ بابر فاروق رحیمی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا ۔ کارکنوں نے ایران سے معافی کا مطالبہ کیا ۔