کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاقت آباد پولیس نے رہائشی مکان میں قائم خفیہ طور پر چلنے والے گٹکاماوا کے کارخانے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کچی آبادی انگارا گوٹھ حدود تھانہ لیاقت آباد میں کی گئی جہاں ایک رہائشی مکان میں گٹکاماوا کارخانے چلایا جارہا تھا۔پولیس نے دوران کارروائی 2 ملزمان کو حراست میں لیا جن کی شناخت محمد عمر ولد محمد حنیف اور عبدالغفور ولد محمد موسیٰ کے ناموں سے ہوئی۔دوران کارروائی 21 بورے چھالیہ 252 کلو، 200 پیکٹ تیار گٹکاماوا، 39 پیکٹ تمباکو، 10 بالٹی گیلی چھالیہ، موٹر سائیکل اور نقد زر برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا۔