• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر خارجہ سی پیک سرگرمیوں میں شرکت کیلئے آئے، پاک ایران صورتحال سے تعلق نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد( صالح ظافر) چینی نائب وزیر کارجہ سن ویڈانگ جو ایک پہلے سے طے شدہ دورے پرپاکستان آئے ہوئے ہیںانہوں نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور سیکرٹری خارجہ محمد سائرس قاضی ے ملاقات کی۔ ایک سوال پر دفتر خارجہ کی ترجمان مسز زہرا ممتاز بلوچ نے بتایا کہ چینی نائب وزیرخارجہ کے دورے کا پاک ایران صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چینی نائب وزیرخارجہ سی پیک سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت کےلیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔سن ویڈنگ جو ایک عشرہ قبل پاکستان میں چینی سفیر رہے اور بعد میں بھارت میں چینی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے انہوں نے سیکریٹری خارجہ سے سود مند گفتگو کی اورآج ہونے والے سی پیک کے جائنٹ ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس میں شریک ہونگے جس کی وہ سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کے ساتھ مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔نیز پاکستان اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کو نارمل کرنے کےلیے آئندہ ہفتے اہم پیشرفتیں ہوں گی۔

اہم خبریں سے مزید