ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ اور سٹی صدر ملک نسیم لا بر کی نگرانی میں این اے 148 کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی اورپی پی 214 ایم پی اے کے امیدوار مدثر شاہ کی یوسی67نیل کورٹ میں ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کردیا گیا ہے،اس موقع پر خواتین ونگ کی رہنما روبینہ شاہین،سنیئر نائب صدر ساجد خان بلوچ،نائب صدر فرحان زیدی، نائب صدر راجہ پارس ،مقبول کھوکھر،پپو ٹاوری، نذیر اویسی،ڈاکٹر محمد رمضان موجود تھے۔