• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی 39 کوئٹہ ٹو‘ ملک فیصل کے حق میں آزاد امیدوار عالمگیر کاکڑ دستبردار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پی بی 39 کوئٹہ ٹو سے آزاد امیدوار ملک فیصل کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے حلقے کے لوگوں کو مشکلات سے نجات دلانے اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن کردار ادا کروں گا ، ہمارا جینا مرنا اپنے لوگوں کے ساتھ ہے ، اپنے آباؤ اجداد کے نقش پر چلتے ہوئے علاقے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو پی بی 39 کوئٹہ ٹو سے آزاد امیدوار عالمگیر خان کاکڑ کے اپنے حق میں دستبردار ہونے کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ملک فیصل کاکڑ نے عالمگیر کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کے تعاون سے 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے علاقے کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔عالمگیر کاکڑ اور ان کے خاندان نے سیلاب اور دیگر مشکل حالات میں علاقے کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لئے جو خدمات انجام دیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، میری کوشش ہوگی ان کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کروں۔

کوئٹہ سے مزید