کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 24 جنوری کو نیپال انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرتے ہوئے پاکستان نے افغانستان انڈر 19 ٹیم کو 181 رنز سے شکست دیدی۔دریں اثنا جنوبی افریقا میں جاری انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا نے زمبابوے اور نیوزی لینڈ نے نیپال کو ہرادیا۔