• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

اسلام آ باد /پشاور(آئی این پی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر ، پشاور میں پیاز کی قیمت 300 سے ساڑھے 330روپے تک پہنچ گئی، نگران حکومت منہ زور مہنگائی کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور مسلسل10ہفتوں سے مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی 0.34فیصد اضافے سے 44.64فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 16نومبر2023سے مہنگائی 40فیصد سے بلند سطح پر برقرار ہے۔ پشاور میں پیاز کی قیمت پہلی دفعہ 300سے ساڑھے 330روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید