اسلام آباد ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ ) مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیاں نقصانات کم کرنے وصولیاں بڑھانے میں ناکام گردشی قرضے میں 314ارب 51کروڑ کا اضافہ ہو گیا سسٹم کی نااہلی سے بجلی صارفین پرٹیکسز،سرچارجزاورکراس سبسڈیزکا بوجھ ڈالا گیا .نیپرا نےپاور سیکٹر کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2024جاری کردی رپورٹ کے مطابق بڑھتے نقصانات اوروصولیاں کم ہونے سے ایک سال میں 590 ارب 51 کروڑ روپے کا نقصان ہوا رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیوں کے نقصانات 31۔18 فیصد رہے جبکہ مالی سال 2023-24 میں ڈسکوز کی وصولیوں کی شرح 44۔92 فیصد رہی نقصانات زیادہ رہنے سے گردشی قرضے میں 276ارب روپے اضافہ ہوا ۔ وصولیاں کم ہونے سے گردشی قرضے میں 314 ارب 51 کروڑ کا اضافہ ہوا ۔