• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 8فروری کے عام انتخابات کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے منشور کراچی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر کراچی کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، ٹاؤن کی سطح پر ہیلتھ سینٹرز قائم کرینگے، کے الیکٹرک کا لائسنس کو منسوخ کرائیں گے۔ سرکاری اسکول کو ماڈل اسکول بنائیں گے۔ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کی تعلیم دیں گے اس کیلئے اسکل ڈویلپمنٹ کے ادارے قائم کریں گے۔ عام انتخابات کے سلسلے میں ادارہ نور حق میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ خواہش مند بچوں کو مختلف ہنر سکھائیں گے۔ نوجوانوں کیلئے انٹرپنیورشپ کے ساتھ ساتھ ڈگری کالجز میں بی سی ایس پروگرام شروع کریں گے۔ ان کیلئے سرکاری ملازمتوں کا بندوبست کیا جائے گا۔ اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔ بچیوں کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ آئین کی روشنی میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ صنعتی اور رہائشی علاقوں کیلئے گیس کی قیمتوں کے ٹیرف میں کمی کی جائے گی۔ ایل این جی درآمد میں کک بیکس اور کرپشن کو ختم کیا اور ورچول پروگرام کو یقینی بنایا جائے گا۔ 650 ملین گیلن کے فور منصوبہ جلد مکمل کریں گے۔ ہائی رائز بلڈنگز انتظامیہ کو پابند کریں گے کہ وہ خود پانی کو صاف کرنے کا انتظام کریں۔ حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کے شیطانی اتحاد کو اقتدار میں آکر ختم کرکے لائسنس منسوخ کرائیں گے۔ کے الیکٹرک کو مزید 20 سال کیلئے لائسنس دینے پر عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔ این ٹی ڈی سی میں بجلی موجود ہے اس کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن کیلئے کے الیکٹرک کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید