اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان این اے 83 اور 85 کے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواست پر (آج) پیر کو سماعت کریگا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 کے انتخابات آزاد امیدوار صادق علی کی وفات کے باعث ملتوی کیے تھے تاہم اس فیصلے کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن شاہنواز رانجھا نے چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات ملتوی کرنے کیلئے آزاد امیدوار کی تاریخ وفات میں ردوبدل کیا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا تھا کہ آزاد امیدوار صادق علی کی وفات 2جنوری کو ہوئی تھی لیکن تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔