• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب اور قوم پرستوں نے عوام کو بھلا دیا، عوام عمران کے وژن کو ووٹ دینگے، شمس رند

کوئٹہ(پ ر) این اے 264 و پی بی 45کے امیدوار شمس الرحمن رند ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کوئٹہ کے عوام عمران خان اور اس کے وژن کو ووٹ دیں گے ،مذہب اور قوم کے نام پر ہمیشہ ووٹ لیکر یہاں کے عوام کو بھلا دیاگیاہے ،سریاب اور گردونواح کے علاقے پسماندگی کامنظر پیش کررہے ہیں جس کی ذمہ داری سابقہ نمائندوں پر عائد ہوتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ماسٹر کالونی ،زراعت کالونی ،سریاب مل کالونی ،کلی سردہ فیض آباد ،جتک اسٹاپ بائی پاس کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شمس الرحمن رند ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ظلم وناانصافی کے خلاف آج پی ٹی آئی کے ہر حلقے سے امیدواران میدان میں موجود ہے اور وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے وژن اور مشن کو آگے بڑھارہے ہیں ،پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حلقہ پی بی 45اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264پر میدان میں موجود ہے ہم غیرموسمی پرندوں کے خلاف میدان میں کھڑے ہیں اور عوام کی ترجمانی کرینگے ،انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کے عوام عمران خان اور اس کے وژن کو ووٹ دیںگے ،مذہب اور قوم کے نام پر ہمیشہ ووٹ لیکر یہاں کے عوام کو بھلا دیاگیاہے ،سریاب اور گردونواح کے علاقے پسماندگی کامنظر پیش کررہے ہیں جس کی ذمہ داری سابقہ نمائندوں پر عائد ہوتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید