اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) میاں اسلم نے ڈی بارہ چوک،جھنگی سیداں اور شمس کالونی میں پبلک میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے چار چار بار حکومت کی ہے۔ پاکستان کےموجودہ مسائل کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری دونوں ہیں۔ روایت ہے کہ بادشاہ ایک سیب چوری کرے تو اس کی فوج پورا باغ لوٹ لیتی ہے۔ ہمارے تمام حکمرانوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام حالات کے مطابق نیا فیصلہ کریں۔ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، ترازو پر مہر لگائیں اور پاکستان کو خوشحال بنائیں۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت ہے۔