پشاور ( وقائع نگار )یکہ توت نہر سے گندگی نکالنا علاقہ مکینوں کےلئے درد سر بن گیا نہر سے نکالی گئی گندگی ٹرالیز میں لیجاتے وقت سڑکوں پر گرنے لگی جبکہ گندگی کو ٹھکانے لگانے کےلئے مناسب بندوبست بھی نہیں شہریوں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کے مطابق یکہ توت نہر سے نکالی جانیوالی گندگی کو ٹرالی میں لیجاتے وقت ساری گندگی سڑک پر گرنے لگتی ہے جسکی وجہ سے تغفن رہتا ہے جبکہ گندگی سڑک پر پڑے رہنے سے آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ نہر سے نکالی گئی گندگی کو ٹھکانے لگانے کا کوئی مناسب بندوبست بھی نہیں اور اسے سائنس کالج وزیر باغ کے نزدیک خالی میدان میں ڈمپ کیا جانے لگا جس سے نہ صرف وہاں تغفں رہتا ہے بلکہ امراض پھیلنے کا خدشہ ہے