اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو حتمی رپورٹ جمع کرانے کے لیے ایک ماہ مہلت دیدی جبکہ الیکشن کمیشن نے 11 ابواب پر مشتمل سربمہر عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی ،اٹارنی جنرل نے روسٹرم پر آکر عدالت کو بتایا انکوائری کمیشن کا کام مکمل نہیں ہوا ا س میں حکومت نے14فروری تک توسیع دیدی ہے۔