• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کا جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ ریفرنسز کا جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ٹرائل میں کوئی خامی ہے تو بہتر ہے کہ اسے ابھی ٹھیک کر لیا جائے۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈز نیب ریفرنسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔
اہم خبریں سے مزید