اسلام آباد (جنگ نیوز) حلقہ این اے 47‘ 48سے امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاسی قائدین اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے آج 25کروڑ میں سے 9کروڑ عوام غربت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سیاسی اشرافیہ نے ہمیشہ اپنے اقتدار بارے سوچا اور عوامی مسائل کو ترجیح نہیں دی۔ بھنگڑیل روات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیاں تسلیم کر کے ملک کو صحیح سمت میں چلانا ہو گا۔ حلقہ کے عوام باشعور ہیں‘ اُن کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو ہی ووٹ دینگے۔اس موقع پر راجہ شہزاد جاوید ایڈووکیٹ‘ حاجی پرویز اختر‘ چوہدری جاوید افضل‘ مرزا شاہد‘ چوہدری اشرف شہراز مغل‘ مرزا ظہیر اور دیگر نے اُنکی حمایت کا اعلان کیا۔