کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے تحت جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں ناجائز اضافے کیخلاف ایڈمن بلاک جامعہ کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے انچارج برائے پروفیشنل ادارہ جات ثقلین عباس کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ اپنی مالی بدعنوانیوں کا بوجھ طلباء کے کاندھوں پر ڈال رہی ہے۔