• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تشہیری مواد ہٹا دیا گیا

پشاور(نامہ نگار) الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کا تشہیر مواد ہٹا دیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کے مختلف اضلاع میں امیدواروں کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مانٹیرنگ کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں ،اس سلسلے میں کوہاٹ اور کرک کے اضلاع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا تشہیری مواد ہٹا دیا۔
پشاور سے مزید