کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی کے باعث قومی ہاکی ٹیم رواں سال پیرس میں ہونیوالے اولمپکس گیمز کیلئے رسائی حاصل نہیں کر سکی،مسقط میں کھیلے گئے رسائی مقابلوں کے درمیان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان تعلقات خاصے کشیدہ رہے ، ایک مر حلے پر کوچ اور بعض کھلاڑیوں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی ، جسسے بھی ٹیم کی پر فار منس پر منفی اثر پیدا ہوئے، بار بار کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی نے ٹیم کا بیڑا غرق کردیا، کھلاڑیوں کے درمیان کمبی نیشن نہیں بن سکا اور نہ ہی ان میں ہم آہنگی پیداہوسکی۔