تربت(نامہ نگار) ضلع کیچ کی سب تحصیل ہوشاپ کے نواحی گاؤں ڈنڈار میں مسلح افراد پانچ افراد کو اس وقت اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب وہ سرکاری ٹیلی کام کمپنی کے ایک نئے ٹاور کی تنصیب کے لئے وہاں کام کررہے تھے،تمام مزدرورں کا تعلق پنجاب کے شہروں سے ہے،واقعہ ہوشاپ کے گاؤں ڈنڈار میں پیش آیا‘ تمام افراد بغیر سیکورٹی ایک گاڑی پر گئے ‘ لیویز کی ٹیم روانہ‘ مغوی بازیاب نہ ہوسکے ۔