• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کی عدم دستیابی‘ آصف زرداری نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران نواز شریف کی جانب سے رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی 13فروری تک ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید