کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے قیام پر رد عمل میں کہا ہے کہ وہ مذہبی آزادی کا حامی ہے .
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، انہوں نے امریکا میں خالصتانی ریفرنڈم کے معاملے پر کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ، بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں.
بھارت کے ساتھ کئی معاملات پر گفتگو جاری رہے گی، امریکا نے چین سے کہا ہے کہ حوثیوں کو قابو کرنے کیلئے ایران سے بات کرے ، چین کے ساتھ حالیہ بات چیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نجی سفارتی گفتگو پر کہنے کیلئے کچھ زیادہ بات نہیں.
ان کا کہنا تھا کہ چین سمیت تمام بڑی معاشی قوتوں چاہیں گی کہ پانی کے بین الاقوامی راستے محفوظ رہیں، کئی راستے محفوظ ہونا تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔