• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں اختر کی بڑی کامیابی، احسن ریاض فتیانہ دستبردار، حمایت کا اعلان

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و حلقہ این اے97سے امیدوار ہمایوں اختر خان کو حلقے میں بڑی کامیابی مل گئی ، پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ این اے 97 سے امیدواراحسن ریاض فتیانہ نے ہمایوں اختر خان کے حق میں دستبردار ہونے اوربھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ عوام روایتی سیاست سے عاجز آ چکے،تبدیلی لائینگے سابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے صاحبزادے، این اے97سے آزاد امیدوار احسن ریاض فتیانہ نے برادری کے عمائدین اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمایوں اختر خان سے ملاقات کر کے ان کے حق میں دستبرداری اور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ نئی امید دی،یہ حلقے کی تقدیر بد ل دیں گے ۔اس موقع پرچوہدری سعید،ملک ساجد،مہر سخاوت علی فتیانہ ، چوہدری اکرام گروال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔احسن ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہمایوں اختر خان نے حلقے کی عوام کو ایک نئی امید دی ہے ،ہم انہیں علاقے کے مسیحا کے طور پر دیکھتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید