لاہور (آصف محمود بٹ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف رٹ پٹیشن پر پنجاب حکومت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے 30جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف انفارمیشن کمشنر سید محبوب قادرنے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے جو کہ محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کا ذیلی ادارہ نہ ہے لہٰذا سیکرٹری انفارمیشن کا چیف انفارمیشن کو عہدے سے ہٹانے سے قبل جاری کیا گیا شوکاز نوٹس بلااختیار اور غیرقانونی ہے۔