• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، شہری کا گھر مسمار کرنے پر 16ملزمان کو 175 سال قید دو کروڑ سے زائد جرمانہ

پشاور(نیوزرپورٹر)سیشن جج خیبر حق نواز نے شہری کا گھر مسمار کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد 16 ملزمان کو مجموعی طور پر 175 سال قید اور دو کروڑ اسی لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی۔ استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر عارف اکبر نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عندل سمیت قبیلہ اکاخیل کے سینکڑوں افراد نے مدعی مقدمہ کے گھر پر لشکر کشی کی ملزمان نے مدعی مقدمہ کے گھر کو مسمار کیا اور عبد الولی نامی شخص کو قتل جبکہ زرمالک کو زخمی کردیا جبکہ عاطف اللہ کو اغواء کرکے لے گئے جس کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ باڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پشاور سے مزید