• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کا تاریخی لیاقت باغ طویل تعطل کے بعد رواں ہفتے سیاسی گہما گہمی کا مرکز بنے گا

اسلام آباد (فاروق اقدس) راولپنڈی کا تاریخی لیاقت باغ جہاں طویل تعطل کے بعد ایک بار پھر رواں ہفتے سیاسی گہما گہمی کا آغاز ہو رہا ہے ، عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں بڑی جماعتیں یہاں اپنے انتخابی جلسے کر رہی ہیں جس میں 27 جنوری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور 28 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور تین مرتبہ وزارت اعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز رہنے والے میاں شہباز شریف جنہوں نے اپنی عملی سیاست کا آغاز 1988 میں رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے کیا تھا وہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط اپنے سیاسی کیریئر میں پہلی مرتبہ راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید