راولپنڈی (جنگ نیوز) سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان نےکہا ہےکہ راولپنڈی کے عوام نواز شریف کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔ 8 فروری کو شیر کے انتخابی نشان پر لگا کر نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے۔ این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری نےکہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ۔ انہوں نے یہ بات یو سی 78 کوٹ جبی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امیدوار پی پی 19 حاجی پرویز خان، پی پی 18 سجاد خان , باسط مسکین راجہ ثاقب اشرف اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء یو سی79 غریب آباد میں سردار اصغر ,سردار عثمان, سردار رستم نے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں بیرسٹر دانیال چوہدری ، سجاد خان اورحاجی پرویز کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔