راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز میں گرم یونیفارم، جیکٹس اور شوز تقسیم کئے گئے۔تقریب کمشنر آفس میں ہوئی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے یونیفارم تقسیم کئے۔ لیاقت چٹھہ نے کہا کہ ہمارے صفائی ورکرز ہر موسم ،ہر قسم کے حالات میں فرنٹ لائن پر رہ کر صفائی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔،ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ رانا ساجد صفدر نے کہا کہ کمپنی کی پہچان انہی ورکرز کے کام سے ہی ہے۔