• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں میں بادشاہت قائم سب کی ترجیح اقتدار ہے‘ مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد (جنگ نیوز) حلقہ این اے 47‘ 48سے امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں میں بادشاہت قائم ہے اور سب کی ترجیح اقتدار ہے‘ غریب کے مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔ نوجوان بچے بچیاں جن کے پاس تعلیم بھی ہو اور روزگار نہ ہو‘ کیلئے گھر چلانا اور یوٹیلیٹی بلز دینا مشکل ہے۔ گلبرگ گرین میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ غریب عوام اپنی تقدیر بدلیں اور گھڑیال پر مہر لگائیں۔ میں نے ضمیر کی آواز پر سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا اور عوام کی عدالت میں پیش ہوں۔
اسلام آباد سے مزید